اعلیٰ پولیس حکام بااثر افراد سے تحفظ فراہم کریں ،جیکب آباد کی رہائشی خواتین کی اپیل

منگل 2 جولائی 2024 17:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) جیکب آباد کے نواحی علاقے میرپور برڑو کے گاؤں احمد علی چنہ کی رہائشی خواتین جامہ خاتون، سعیدہ خاتون نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر شکور احمد چنہ، عبدالغفور، حاجی نبی بخش چنہ، مولانا اللہ ڈنو چنہ نے حملہ کرکے زخمی کیا اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں وہ میرے بھتیجے کو بھی مارنا چاہتے ہیں، تھانہ میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہی ہے، انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر ایس ایس پی آفیس کے سامنے خودسوزی کریں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں