جیکب آبادکی پولیس چوکی پر حملے میں زخمی اہلکار نے سکھر کی ہسپتال میں دم توڑ دیا

سرکاری اعزاز کے ساتھ شہید اہلکار کی آبائی قصبہ میں تدفین ،ایس ایس پی ،رینجرس اور دیگر حکام کی شرکت

منگل 2 جولائی 2024 22:38

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2024ء) جیکب آبادکی پولیس چوکی پر حملے میں زخمی اہلکار نے سکھر کی ہسپتال میں دم توڑ دیا سرکاری اعزاز کے ساتھ شہید اہلکار کی آبائی قصبہ میں تدفین ،ایس ایس پی ،رینجرس اور دیگر حکام کی شرکت، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھا نہ کی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں زخمی اہلکار شاہنواز کھکرانی سکھر کی ہسپتال میں دم توڑگیا ،جس کی گزشتہ روز آبائی قصبہ اوستہ بھلیڈنو آباد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی پولیس کے دستی نے شہید کو سلامی دی نمازجنازہ میں ایس ایس پی جیکب آباد سلیم شاہ ڈی ایس پی صدر سلطان چانڈیو ،رینجرس حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں