جیکب آباد پولیس کے مبینہ مقابلے میںمارے گئے ڈاکو نوکر جکھرانی کا معاملہ مشکوک بن گیا

جمعرات 4 جولائی 2024 23:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) جیکب آباد پولیس کے مبینہ مقابلے میںمارے گئے ڈاکو نوکر جکھرانی کا معاملہ مشکوک بن گیا ،شہید اہلکار کے کیس میںمار ے گئے ڈاکو کا نام شامل نہ ہونے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی جانب سے ہیر بیار ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں مارے گئے ڈاکو نوکر جکھرانی کا معاملہ مشکوک ہو گیا ہے مارے گئے ڈاکو کا نام شہید اہلکار شاہنواز کھکرانی کے کیس میں شامل نہ ہونے کا انکشاف ہو اہے صدر تھانے پر شہید اہلکار کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں 8ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جن میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو کا نام شامل نہیں تھاجبکہ ایس ایس پی جیکب آباد سلیم شاہ کی جانب سے جاری کردہ اپنے ہینڈ آئوٹ میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ مارا گیا ڈاکو شہید اہلکار کے قتل میں ملوث ہے ،ڈی ایس پی صدر سلطان چانڈیو نے رابطے پر بتایا کہ نوکر جکھرانی کے شہید اہلکار کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیںجس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں