پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کے ایس ای100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 27 جون 2024 23:17

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کے ایس ای100انڈیکس200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس200سے زاید پوائنٹس کے اضافے سی78500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں36ارب روپے سے زاید کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 39.64فیصد کم رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو اگرچہ کاروباری تیزی سے کے ایس ای100انڈیکس میں700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاتاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 252 پوائنٹس یا 0.32 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 528 پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں مثبت زون میں رہیں اورٹیلی کام،پاور،آئل او رگیس،بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب انڈیکس78978پوائنٹس تک پہنچا لیکن کمیونیکیشن،آٹو اوردیگر سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت سے تیزی کی شدت میں کمی آئی ۔

(جاری ہے)

کاروبار میں تیزی کے باوجود کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کی نسبت39.64فیصد کم رہا جبکہ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں36ارب32کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔

شیئرز مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں252.61پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بڑھتا ہوا 78528.25پوائنٹس پر پہنچ گیا اسی طرح51.42پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس25432.78پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس173.01پوائنٹس سے بڑھ کر 49487.23پوائنٹس ہو گیالیکن کے ایم آئی30انڈیکس24.32پوائنٹس کی کمی سے 126307.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مارکیٹ کے سرمائے میں36ارب32کروڑ12لاکھ63ہزار515روپے بڑھ کر103کھرب 33ارب76کروڑ20لاکھ22ہزار975روپے ہو گیا ۔ مارکیٹ میں جمعرات کو11ارب روپے مالیت کی28کروڑ35لاکھ42ہزار503 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز بدھ کو 19ارب روپے مالیت کے 46کروڑ97لاکھ56ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر 426کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی211کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،150میں کمی اور65کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ75لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ19لاکھ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ1کروڑ69لاکھ ،پرویز احمد کمپنی1کروڑ52لاکھ اورجے ایس بینک 1کروڑ33لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز اور رفحان مائز پروڈکٹس کمپنی کے شیئرز کے بھا میں تیزی رہی جنکی قیمتیں104.99روپے اور67.21روپے بڑھ کر بالترتیب18396.67روپے اور7650.00روپے پر جا پہنچی جبکہ نمایاں کمی فتح انڈسٹریز اور داد لارنس پور کے بھا میں رہی جنکے دام11.86روپے اور7.39روپے گھٹ کر بالترتیب 122.54روپے اور212.00روپے پر آ گئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں