کراچی چیمبر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 28 جون 2024 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے 29 جون بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک کراچی چیمبر کے آڈیٹوریم میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیمپ میں تشریف لانے والوں کو کولیسٹرول، فاسٹنگ/رینڈم شوگر اور بون منرل ڈینسٹی ٹیسٹ وغیرہ کے مفت ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ صحت کے بارے میں قیمتی بصیرت اور ڈینٹسٹ، آئی سپیشلسٹ، جنرل فزیشن اور فزیو تھراپسٹ کی مفت مشاورت بھی فراہم کی جائے گی۔

کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص کے سی سی آئی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی چیمبر کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت کے سی سی آئی کے میڈیکل کیمپ میں فراہم کی جانے والی مفت صحت کی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں