آغا خان یونیورسٹی اورامریکی مشن نے کے پی میں موسمیاتی ایکشن فیلوز کا جشن منایا
بدھ 3 جولائی 2024 23:19
(جاری ہے)
موسمیاتی تبدیلی نے جنگلات کی آگ، پانی کی قلت، صفائی کے مسائل اور شہری سیلاب جیسے شدید واقعات کے امکانات کو بڑھا دیا ہے۔
مزید برآں، برف اور برفانی پہاڑوںکا تیزی سے پگھلنا، غیر متوقع موسمی حالات، زراعت اور روزگار پر شدید اثر ڈال رہے ہیں۔یہ منصوبہ جو ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 تک چل رہا ہے کا مقصد خیبر پختونخوا ہ کے معلمین کو وہ علم اور مہارت فراہم کرنا ہے جو ماحولیاتی تحفظ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔ اسکالرشپ اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے ذریعے اساتذہ اپنے اسکولوں اور کمیونٹیز میں عملی منصوبے نافذ کر رہے ہیں اور ماحولیاتی تعلیم کے لیے عملی طریقوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ پروین، اسسٹنٹ پروفیسروآئی ای ڈی پروجیکٹ لیڈ، آغا خان یونیورسٹی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’’جب میں نے اساتذہ کی تربیت کے ذریعے موسمیاتی بحران کے لیے طویل المدتی ایکشن فیلوشپ کا تصور کیا تو مجھے اس بات کا بہت کم علم تھا کہ اساتذہ کتنی آگاہی رکھتے ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی ،غیر معاوضہ فیلوشپ میں حصہ لینے کی رضامندی، ان کے ایکشن پلانز اور ان ایکشن پلانز کو نافذ کرنے کے عزم نے مجھے بھی مستقبل میں مزید کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر اجتماعی عمل کے ذریعے پائیدار سیارے کے لیے درکار نظامی تبدیلی لا سکتے ہیں۔‘‘فیلوشپ کو 500 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 50 غیر معمولی معلمین کو سخت عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز چترال اور پشاور میں ورکشاپس کی ایک سیریز سے ہوا جس میں اساتذہ کو موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم اور پائیداری کی کوششوں کی قیادت کرنے کی تربیت دی گئی۔ یہ ورکشاپس ایکشن پلانز کو تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کے دوران جاری رہنمائی اور مدد کی بنیاد رکھتی ہیں۔پشاور میں امریکی قونصل جنرل شانٹے مور نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED)کی شراکت داری خیبر پختونخوا ہ میں ماحولیاتی تحفظ اور تعلیم کے لیے امریکی عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا’’اساتذہ کو بااختیار بنا کر ہم ماحولیاتی شعور رکھنے والے افراد کی ایک نسل کو فروغ دے رہے ہیں جو اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ہم امریکی سفارتخانے کے گرین الائنس اقدام کے ذریعے پائیدار مستقبل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘ مسٹر عبد الاکرم، ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن، حکومت خیبر پختونخوا نے کہا’’پروجیکٹ کے ایک اہم عناصر میں کے پی میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کی شمولیت ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کو سپورٹ اور فروغ دیا جا سکے۔ہمارے ملک کے اساتذہ علم اور پائیدار مستقبل کو کھولنے کی کلید رکھتے ہیںاور موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم کے ذریعے وہ اگلی نسل کو عمل کرنے، جدت طرازی کرنے اور اہم ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔‘‘پروجیکٹ کے آگے بڑھنے کے ساتھ آغا خان یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (AKU-IED) ماحولیاتی باشعور معلمین کے نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔ مسلسل مدد اور تعاون کی کوششوں کے ذریعے اس اقدام کا مقصدس کے پی میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی لچک پر دیرپا اثر ڈالنا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
![حکومت کیا آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجلی کی قیمتیں بڑھاتی رہے گی، شبر زیدی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2019/230x180/pic_fffd3_1557146219.jpg._1)
حکومت کیا آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجلی کی قیمتیں بڑھاتی رہے گی، شبر زیدی
![وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات ،ہفتہ میں ایک دن کھلی کچہری کے لئے مختص](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات ،ہفتہ میں ایک دن کھلی کچہری کے لئے مختص
![صوبائی محتسب نے ایل پی جی سلنڈر کی شہری علاقوں میں فروخت و ذخیرہ اندوزی پر سوموٹو نوٹس لے لیا](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
صوبائی محتسب نے ایل پی جی سلنڈر کی شہری علاقوں میں فروخت و ذخیرہ اندوزی پر سوموٹو نوٹس لے لیا
![برقع پہننے پر والدین اور دوستوں نے بہت مذاق اڑایا، ماہِ نور حیدر](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
برقع پہننے پر والدین اور دوستوں نے بہت مذاق اڑایا، ماہِ نور حیدر
![منعم ظفر اور ڈاکٹر فواد (آج)احمد سعید قریشی پارک کا افتتاح کریں گے](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
منعم ظفر اور ڈاکٹر فواد (آج)احمد سعید قریشی پارک کا افتتاح کریں گے
![بجٹ کے اثرات ظاہر ہونا شروع، ایک ہفتے میں 29 اشیا مہنگی ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ریکارڈ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
بجٹ کے اثرات ظاہر ہونا شروع، ایک ہفتے میں 29 اشیا مہنگی ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ریکارڈ
![محرم الحرام ،(آج)چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،ماہرفلکیات](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
محرم الحرام ،(آج)چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،ماہرفلکیات
![کراچی کے دو ٹائونز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
کراچی کے دو ٹائونز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
![نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
![سوئی سدرن نے عدم ادائیگی پراسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی منقطع کردی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
سوئی سدرن نے عدم ادائیگی پراسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی منقطع کردی
![جاوداں فہیم مرکزی شوریٰ میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ،ْ قائم مقام فرح عمران ہوں گی](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
جاوداں فہیم مرکزی شوریٰ میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ،ْ قائم مقام فرح عمران ہوں گی
![ماہ محرم الحرام مذہبی رواداری و ہم آہنگی سے منایا جائے گا،ملی یکجہتی کونسل سندھ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/images/230x180/no_image.jpg._1)
ماہ محرم الحرام مذہبی رواداری و ہم آہنگی سے منایا جائے گا،ملی یکجہتی کونسل سندھ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظردفعہ 144نافذ کر دی
-
جلا ئوگھیرا ئومقدمہ، پولیس نے شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروادیا
-
پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلیم، صحت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیرداخلہ
-
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
سپیکرقومی اسمبلی کی نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد
-
آپریشن عزم استحکام ملک کی ضرورت ہے،ملک احمد خان
-
بجلی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا‘ میڈیا زیادہ رپورٹ کر رہا ہے، وفاقی وزیر توانائی
-
پٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیدواری شعبے کے مسائل کے ترجیح بنیادوں پر حل کےلئے کمیٹی قائم کردی، کمپنیوں کا آئندہ تین سال میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں آج کا جلسہ منسو خ کرنے کا اعلان
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کے دوران فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ