ْڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد

بدھ 19 جون 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اس پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنمائوں میں عیدالاضحی کے بعد اہم حکومتی معاملات پر مشاورت کیلئے ملاقات پر اتفاق بھی ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں