چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عیدالضحی کے تیسرے روز تفصیلی دورہ

بدھ 19 جون 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عیدالضحی کے تیسرے روز تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی ٹان میں قائم مختلف کلیکشن پوائنٹ اور شکایاتی مراکزپرصفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکا کے کام کا معائنہ کیا،اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرسینی ٹیشن خالد شیخ،سینی ٹیشن آفیسر ریحان قریشی و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

صفائی ستھرائی اور آلائش آپریشن پر مامور ذمہ دار محکموں کے افسران و عملے سے ملاقات کی۔چیئرمین محمد یوسف نے آلائشیں اٹھانے اوران آلائشوں کو ٹھکانے لگانے پر افسران و عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے کا کام مزید تیز کیا جائے جبکہ آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکا کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ جراثیم کا خاتمہ ممکن ہو۔

(جاری ہے)

نیو کراچی ٹان میں صفائی ستھرائی کے نظام کومزید بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو برے کار لایاجائے۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹان میں آلائش آپریشن% 98 مکمل کر لیا گیا ہے اور جو باقی رہ گیا ہے وہ بھی آج رات تک انشا اللہ کمپلیٹ کرلیا جائے گااس حوالے سے متعلقہ محکمے کا عملہ مصروف عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان نیو کراچی ٹان کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر صفائی مہم جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو صاف و شفاف شہری اور معاشرتی ماحول مہیا کیا جاسکے۔

بعد ازاں چیئرمین محمد یوسف نے شکایتی مراکز پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور موصول ہونے والی شکایتوں پر فوری کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔واضح رہے کہ عید الاضحی کے تینوں روزسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ اور نیو کراچی ٹان کا عملہ اپنے اپنے مقرر کردہ علاقوں میں آلائشوں کو اٹھانے میں شب و روز مصروف رہا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹان اور افسران کی بہترین حکمت عملی اور منتخب یونین کمیٹی کے چیئرمینز سے مشاورت کے نتیجے میں نیو کراچی ٹان میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کا عمل بھی تواتر سے جاری ہے۔

نیو کراچی ٹان میں آلائشوں کواٹھا کر ٹھکانے لگانے کے کام کی ذمہ داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے،چیئرمین نیو کراچی ٹان،یونین کمیٹی کے چیئرمینز و اراکین یوسی کمیٹی،نیو کراچی ٹان کے افسران بھی آلائش آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو آلائشوں سے پاک ماحول مہیا کیا جاسکے متعلقہ محکمے کے مطابق نیو کراچی ٹان سے عید الاضحی کے تینوں دن لاکھوں کی تعداد میں آلائشوں کو رہائشی علاقوں سے اٹھا کر لینڈ فل سائڈ پر ڈمپ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں