عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمات انجام دینے والے ملازمین ہماراثاثہ ہیں، منصور شیخ

ریٹائرڈ ملازمین کو بلدیہ عظمی کیجانب سے واجبات کی ادائیگی پر ایک واضح پالیسی کی ضرورت ہے، چیئرمین صدر ٹائون ْ

اتوار 23 جون 2024 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2024ء) چیئرمین صدر ٹائون منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ ادارے کیلئے خدمات انجام دینے والے ملازمین جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور خدمت کیلئے وقف کئے وہ ہماراثاثہ ہیں منتخب ہونے کے بعد ہماری روز اول سے یہ ترجیحی رہی ہے کہ ملازمین کی تنخوائیں،اوور ٹائم اور ان کے دیگر واجبات کی ادائیگی کو بروقت بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹان کے مرکزی دفتر میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری حاجی محمد الیاس اور کونسل افسر قمراحمد کے اعزاز میں میں منعقدہ تقریب اور انہیں لیوانکیشمنٹ کے چیکس دیتے ہوئے کیا اس موقع ٹان وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا، میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، ٹان کونسل کے پارلیمانی لیڈر شیرمحمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر منیر اقبال گدی،، محمد عاطف بلو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد رئیسی، چیف ا کانٹ آفیسر نعیم یوسفی اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے میں کردار ریڑھ کی ہڈی کا ہوتا ہے اور ان کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا صدرٹان سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی ادارے کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں ادارے میں سن کوٹے کی بحالی کیلئے بھی بھرپور کوشش کروں گا جبکہ ملازمین کیلئے میڈیکل اور گروپ انشورنس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے مدت ملازمت پوری کرنے والے ملازمین کو بلدیہ عظمی کیجانب سے پراویڈنٹ فنڈز، پینشن اور گریجویٹی کے واجبات کی ادائیگی کیلئے جلد ایک واضح اور جامع پالیسی مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی بقایازندگی آرام اور آسودگی کے ساتھ گزار سکیں اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے افسران حاجی محمد الیاس اور قمر احمد نے اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر چیئرمین منصور احمد شیخ اور میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت یادگار ہے ہم اپنی زندگی کے تقریبا 40 سال ادارے میں ملازمت کے بعد وہ بہت اچھی یادوں کے ساتھ رخصت ہورہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں