شاہ زیب رئیس انڈسٹری اکیڈمیہ پارٹنر شپ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر مقرر

منگل 25 جون 2024 04:35

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسپارک ویزہ کنسلٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے بانی سربراہ شاہ زیب رئیس کے اٹھارہ سالہ وسیع تجربے اور تعلیمی شعبے میں ان کی بے مثال اور شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں سال برائے 2024-25 کیلئے فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اکیڈمیہ پارٹنر شپ کا ڈپٹی کنوینر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ زیب رئیس پاکستانی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں ، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور کاروباری اداروں کے اشتراک کیلئے پائیدار اور ٹھوس اقدامات کیلئے تجاویز مرتب کریں گے جس سے تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء مستفید ہوسکیں گے۔واضح رہے کہ معروف کاروباری شخصیت شاہ زیب رئیس فیڈریشن کی پاک یو ایس بزنس کونسل برائے سال 2024-25کیلئے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ کاروباری سماجی اور تعلیمی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں جس کی بنیاد پر انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازہ جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں