صدر صاحب نے سندھ میں امن وامان پر نہیں، کچے کے ڈاکوؤں پر بات کی، حارث نواز

اس سے یہ تاثر گیا کہ آپ کو کراچی کی کوئی فکر نہیں، جبکہ اجلاس میں ایک ایجنڈاجس میں کراچی، اندورن سندھ، کچے کا علاقہ ہوناچاہیے تھا،سابق وزیر داخلہ سندھ

منگل 25 جون 2024 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) سابق وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے کہا کہ صدر صاحب نے سکھر اجلاس میں سندھ میں امن وامان پرنہیں بلکہ کچے کے ڈاکوؤں پربات کی۔سابق وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب کل کے اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر بات کرتے، جبکہ صدر صاحب نے سندھ میں امن وامان پر نہیں کچے کے ڈاکوؤں پربات کی۔

حارث نواز نے کہا کہ اس سے یہ تاثر گیا کہ آپ کو کراچی کی کوئی فکر نہیں، جبکہ اجلاس میں ایک ایجنڈاجس میں کراچی، اندورن سندھ، کچے کا علاقہ ہوناچاہیے تھا۔سابق وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی کے حالات بہت خراب ہوچکے ہیں، جبکہ موبائل وغیرہ چھیننے کے دوران لوگوں کومار دیتے ہیں۔حارث نوازنے گفتگو کے دوران کہا کہ کسی وجہ کے بغیر پہلے مارتے ہیں پھر چیزیں لیجاتے ہیں، ایسالگ رہا ہے کہ جان بوجھ کرحالات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ایک نہتے نوجوان سے چلیں موبائل چھین لیں پر مارکیوں دیتے ہیں، کراچی کے نوجوانوں کے پاس جاب ہے نہیں تواور کیا کریں گے، تعلیم ہے پر ملازمت نہیں بوڑھے ماں باپ کا بوجھ، بہن کی شادی کرنی ہے۔حارث نوازنے کہا کہ بات یہ ہے کراچی میں بھی اچھے ایس ایچ تعینات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ پولیس محکمے میں میرٹ پراچھے لوگوں کو رکھناچاہیے۔سابق وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کچے میں وڈیرے، ایم پی ایز، ایم این ایز کو کنٹرول نہ کیاتومسئلہ حل نہیں ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں