جتنا کام کیا وہ نا کافی ہے، ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، وزیراعلی ٰ سندھ کا سندھ اسمبلی میں خطاب

جمعرات 27 جون 2024 21:25

جتنا کام کیا وہ نا کافی ہے، ہمیں بہت کچھ کرنا ہے، وزیراعلی ٰ سندھ کا سندھ اسمبلی میں خطاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت ہماری 117 سیٹیں ہیں، ہم نے جتنا کام کیا وہ نا کافی ہے، ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔سندھ اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ ممبران ہیں ایوان میں، 26 گھنٹے ہم بول چکے ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے ممبران نے 10 گھنٹے سے زیادہ تقاریر کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے ڈھائی گھنٹے کی تقاریر کی، 46 گھنٹوں سے زیادہ ٹوٹل تقاریر کی گئی ہیں، قومی اور کسی اور صوبائی اسمبلی میں اتنی تفصیل میں بحث اور تقاریر نہیں ہوئی ہوں گی، پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد زیادہ ہے لیکن بحث کم ہوئی، ہر سال پری بجٹ بحث ہوتی ہے، اس سال نہیں کرسکے، سینیٹ انتخابات کی وجہ سے پری بجٹ پر بحث نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

یہ صوبہ سندھ ہے جس کی اسمبلی اپنی لیڈر شپ کے اصولوں کے مطابق چلتی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت ایوان میں ہماری 117 سیٹیں ہیں، ہم نے جتنا کام کیا وہ نا کافی ہے، ہم نے بہت کچھ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2024 میں آصف علی زرداری دوبارہ صدر منتخب ہوئے، یہ جمہوریت کا انتقام ہے، بے نظیر بھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔اس سال ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے ہے، بلوچستان نے 320 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لیے رکھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں