کراچی، ٹریفک پولیس نے بچی کو والدین سے ملوادیا

بدھ 19 جون 2024 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں سی ویو پر والدین سے بچھڑ جانے والی بچی کو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے والد سے ملوادیا۔

(جاری ہے)

مین سی ویو روڈ پر دوران گشت ٹریفک پولیس اہلکاروں نے کمسن بچی کو سڑک پر تنہا دیکھا جو کافی پریشان تھی، معلوم کرنے پر بچی نے بتایا وہ فیملی کے ساتھ آئی ہوئی تھی اور ان سے بچھڑ گئی ہے۔خوش قسمتی سے بچی کو والد کا موبائل فون نمبر یاد تھا جس کے ذریعے ٹریفک اہلکاروں نے بچی کے والد سے رابطہ کرکے بچی کو والد سے ملوادیا. بچی کے والد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں