ایسٹ، تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 19 جون 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) ایسٹ، تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے دورانِ گشت گلشنِ اقبال راشد منہاس روڈ کے قریب کاروائی کرکے ملزم آیان ولد شمس عالم کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضے سے 06 پیکٹ Z-21 گٹکا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں