ایسٹ، تھانہ بہادر آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 19 جون 2024 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) ایسٹ، تھانہ بہادر آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمر غنی ولد وزیر بادشاہ خٹک کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1010 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی جیسے مقدمات میں تھانہ بہادر آباد سے گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں