گ*قربانی کی ریکارڈ کھالیں الخدمت کو دینے پر اہل کراچی کے مشکور ہیں، نوید علی بیگ

:فی سبیل اللہ قربانی میں حصہ لینے والوں کا جذبہ قابل قدر ہے ،چرم قربانی مہم میں سیکڑوں رضارکار شریک رہے،چیف ایگزیکٹو الخدمت نے ہزاروں فی سبیل اللہ قربانی کی اور گوشت مستحقین تک پہنچایا ، مظلوم فلسطینیوں کیلئے سیکڑوں جانوں ذبح کیے گئے

جمعرات 20 جون 2024 18:10

$ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2024ء) چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ قربانی کی ریکارڈ کھالیں الخدمت کو دینے پر اہل کراچی کے مشکور ہیں ۔شہریوں کایہ جذبہ قابل قدر ہے۔ الخدمت کے تحت عیدالا ضحی پر سیکڑوں فی سبیل اللہ( وقف) قربانی کی گئیں ،جس میں اہل خیر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قربانی کا گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا گیا۔

الخدمت کے سیکڑوں رضاکاروں نے خدمت کے اس عمل میں حصہ لیا۔ یہ بات انہوں نے الخدمت کے چرم قربانی مرکز کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ،سیکریٹری توفیق الدین صدیقی نے بھی چرم قربانی مراکز کا دورہ کیا اور رضاکاروں کے جذبے کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے تحت شہر کے تمام اضلاع میں اجتماعی قربانی مراکز قائم کیے گئے تھے جہاں لوگوں بہترین انداز میں قربانی کی سہولت فراہم کی گئی ۔ الخدمت کے سیکڑوں رضاکاروں نے فی سبیل اللہ ( وقف ) قربانی کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں ۔الخدمت کے تحت مظلوم فلسطینیوں کے لیے جدید سلاٹر ہاؤس سینکڑوں جانور ذبح کیے گئے جس کا گوشت تیار کرکے ٹن پیک کی صورت میں غزہ بھجوایا جائے گا ۔

چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا لوگ الخدمت پراس کے کاموں کی وجہ سے اعتماد کرتے ہیں ،جس طرح لوگوں نے الخدمت کو چرم قربانی دیں، یہ الخدمت پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ خدمت کا عمل جاری رہے گا ۔قبل ازیں ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدر الدین نے گڈاپ میں قائم جدید سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا ،وہاں جانوروں کی قربانی گوشت کی تیاری وپیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا، بعد ازاں انہوں نے قائم چرم قربانی مراکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں مہم کاجائز ہ لیا ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں