سا بق وفاقی وزیر بابرخان غوری سابق گورنر عشرت العبادسے ملاقات کیلئے دبئی پہنچ گئے

سمیرمیر شیخ کاامریکا میں خالدتواب کے اعزاز میں عشائیہ،بابرغوری،کوکب اقبال،احمدتواب،سلمان رزاقی کی شرکت

جمعرات 20 جون 2024 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2024ء) سا بق وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ سینیٹر بابرخان غوری امریکا سے دبئی پہنچ گئے۔بابر خان غوری اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے دبئی میں بیشتر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے جبکہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بھی انکی اہم ملاقات ہوگی جس میں وہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کے سلسلے میں حکمت عملی پر غور کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین بابر خان غوری اور ڈاکٹر عشرت العباد خان سے رابطے میں ہیں اور انہیں اپنی جماعتوں کا حصہ بننے کی پیشکش کرچکے ہیں ۔ دریں اثناء امریکا کے شہر ہیوسٹن میں نوجوان سیاسی رہنما سمیر میر شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے چیئرمین (سندھ زون)شیخ خالد تواب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سینیٹر بابر خان غوری،کوکب اقبال،صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیوسٹن سلمان رزاقی اور احمد تواب سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں