گ*مسلم لیگ چوھدری شجاعت حسین کی قیادت میں قومی یکجہتی کی علامت ہے ،محمد طارق حسن

اتوار 23 جون 2024 20:05

A کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ چوھدری شجاعت حسین کی قیادت میں قومی یکجہتی کی علامت ہے جسمیں ہر محب وطن کو عزت و وقار دی جاتی ہے مسلم لیگ ق میں اقلیتی برادری کے رانما سمیت عوام کی مسلسل شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ عوام مسلم لیگ پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہیں مسلم لیگ بلاتفریق عوامی مسائل ق لیگ حل کرئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹوڈینسں فیڈریشن اور مینارٹی ونگ کے رہنما ریاض نواب کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ق لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ سید مشرف علی۔ عبدالسلام۔ محمد سعید بھی موجود تھے اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماریاض نواب نے کہا کہ مسلم لیگ ق مینارٹی ونگ کو صوبہ سندھ بلخصوص کراچی میں مزید فعال و منظم کرینگے اور اقلیتی برادری کے حقوق دلائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے اقلیتی برادری کے رہنما ریاض نواب کی ق لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے اور انکی شمولیت سے مسلم لیگ ق مزید مضبوط ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں