ٰچیف سیکریٹری کمپلینٹ سیل میں سال 2019 سے اب تک 21 ہزار 457 شکایات موصول, 9788 پر فوری کارروائی کی گئی

اتوار 23 جون 2024 20:05

rکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2024ء) چیف سیکریٹری سندھ دفتر میں قائم کمپلینٹ سیل میں سال 2019 سے اب تک 21 ہزار 457 شکایات موصول ہوئی اور انتظامیہ کی جانب سے 9788 شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف فراہم کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موصول ہونے والی شکایات میں سے 10 ہزار شکایات تصدیق کے مراحل میں جب کے 1263 شکایات کو مختلف محکموں کو بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زیادہ تر شکایات زمینی تنازعات، فوتی کھاتا، پانی کی نکاسی اور فراہمی، زرعی پانی کی فراہمی، اسکولوں کی بحالی کے شکایات شامل ہیں۔ جس میں محکمہ داخلہ (بشمول پولیس) کے 3486، محکمہ بلدیات کے 3161، محکمہ خزانہ (بشمول ضلع اکائونٹ دفاتر) کے 1618، محکمہ تعلیم کے 1677، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے 423 شکایات موصول ہوئی جن میں سے بیشتر کو حل اور دیگر تصدیق کے مراحل میں ہیں۔ عوام آن لائن اور بزریعہ ڈاک شکایات چیف سیکریٹری کمپلینٹ سیل پر بھیج سکتے ہیں۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق چیف سیکریٹری کمپلینٹ سیل میں پرائیم منسٹر کمپلینٹ سیل سے بھی 3 لاکھ 30 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان شکایات میں سے 2لاکھ 95 ہزار 387 شکایات کو حل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں