شاہد مجید ایڈوکیٹ کی جانب سے جاپان میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پیر 24 جون 2024 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ کی جانب سے جاپان میں سابق وزیرِ اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد شہیدجمہوریت شہید پاکستان شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب نے معروف پاکستانی ریسٹورینٹ یاشیو سٹی میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے مفتی آعظم جاپان مفتی رضوان یوسفی نے کیا نعت رسول مقبول کے گجریالحاج فواد احمدمشتاق نے گلہائے عقیدت میں پیش کیے تمام مقررین نے شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور سالگرہ کی مبارکباد پیش کی. پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور محمد اعوان ،مسلم لیگ نیوز کے ایڈیٹر انچیف الحاج فواد احمد مشتاق ،آواز اسلام کے چیئرمین غنی الرحمن یوسفزئی ، مسجد وامام بارگاہ محمد آل محمد اباراکی کین کیسرپرست آعلی سلیم شاہ جی، پیپلز پارٹی جاپان کے سیکریٹری اطلاعات علی یوسف بھائی اور سینئر رہنما سید یاسر شاہ گیلانی، جاپان کے معروف بزنسمین عامر عالم عیش، و دیگر مقررین نے خطاب کیا پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاھد مجید نے کہا دنیا بھر میں آج پی پی پی کے کارکنان و عہدیداران نے سالگرہ کی تقریب منعقد کر کے اپنی عظیم قائد بینظیر بھٹو شہید سے اظہار یکجہتی کیا، پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈوکیٹ نے تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر محترمہ بیبظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس تقریب میں سیاسی سماجی رہنماں کمیونٹی ممبران سمیت جمہوریت پسندوں نے شرکت کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں