کراچی،پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 3ڈاکو گرفتار، ایک فرارہوگیا

پیر 24 جون 2024 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 3ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں جہانگیر روڈ پر 3 مسلح ڈاکو شہری سے 8 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا۔پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا، پولیس نے زخمی سمیت تینوں ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا، ملزموں سے لوٹا ہوا مال برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں