کراچی، گاڑی میں دم گھٹنے سے بچے کی موت، والدہ اصل حقائق سامنے لے آئیں

پسند کی شادی تھی، شوہر کے گھر والے نہیں مان رہے تھے، شوہر کے گھر والوں کی طرف سے مجھے ٹارچر کیا جاتا ہے سال پہلے بھی میری بیٹی کو اسی طرح گاڑی میں بند کیا گیا تھا، حسین کی موت کے بعدجیٹھ نے مجھ پرتشدد کیا، بیٹا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا

پیر 24 جون 2024 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2024ء) گلستان جوہر میں گاڑی سے 4 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے پر والدہ اصل حقائق سامنے لے آئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں گاڑی سے 4 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے پر بچے کی والدہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔غم سے نڈھال ماں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کوجان بوجھ کرقتل کیا گیا اور اسے دانستہ گاڑی میں بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں لکھا گیا غفلت سے واقعہ پیش آیا لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں لکھوایا، تفتیشی افسرتعاون نہیں کر رہا۔جاں بحق بچے کی ماں نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔انھوں نے بتایا کہ پسند کی شادی تھی، شوہر کے گھر والے نہیں مان رہے تھے، شوہر کے گھر والوں کی طرف سے مجھے ٹارچر کیا جاتا ہے۔غم سے نڈھال ماں کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال پہلے بھی میری بیٹی کو اسی طرح گاڑی میں بند کیا گیا تھا، حسین کی موت کے بعدجیٹھ نے مجھ پرتشدد کیا، بیٹا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا،اعلی افسران انصاف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں