کراچی ڈوج بال ایسوسی ایشن انتخابات :خضر مہدی صدر ،بابر علی سیکریٹری منتخب

نو منتخب باڈی گراس روٹ لیول پر ڈوج بال کے فروغ کے لئے کام کرے گی،امتیاز شیخ

منگل 25 جون 2024 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2024ء) کراچی ڈوج بال ایسوسی ایشن کا انتخابی مرحلہ مکمل ہو گیا ،سید خضر مہدی صدر ،بابر علی انیس سیکریٹری اور عابد نعیم خازن منتخب ہو گئے ۔سندھ ڈوج بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی منعقدہ انتخابی عمل کی نگرانی سندھ ڈوج بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز احمد شیخ نے کی ۔الفا کالج کے ڈائرکٹر اسپورٹس ماجد رسول اور نجمہ غیاث بطور آبزرورموجود تھے جبکہ اظہار احمد نے بھی خصوصی شرکت کی۔

انتخابی عمل میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس کے نمائندے موجود تھے ۔ابراہیم عباس اچھا سینئر نائب صدر جبکہ نصرت افضل اور عشرت عامر نائب صدر منتخب ہوئیں۔ جوائنٹ سیکریٹری (میل)شاہ زیب نذر اور طلعت ادریس کا انتخاب جوائنٹ سیکریٹری (فیمیل ) کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ممبران میں وہاج الدین ،محمد عثمان ،انیلا خان،ماریہ یونس ،حارث احمد ،سرفراز رحمان اور عفان احمد شامل ہیں جبکہ صالح عباسی میڈیا کو آرڈی نیٹر ہونگے ۔

اس موقع پر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے قوی امید ہے کہ کراچی کی نو منتخب باڈی گراس روٹ لیول پر ڈوج بال کے فروغ کے لئے کام کرے گی ۔اسکولز اور کالجز میں اس کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک تیز رفتار کھیل ہے اور حالیہ عرصہ میں نوجوانوں میں تیزی سے مقبول بھی ہورہا ہے ۔نو منتخب صدر سید خضر مہدی اور سیکریٹری بابر علی انیس کا کہنا تھا کہ ڈوج بال کو منظم انداز میں گراس روٹ لیول پر فروغ دیا جائے گا جس کے لئے ہم باقاعدہ کلینڈر بناکر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،کراچی میں ڈوج بال کا بہترین ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا ،کوشش کی جائے گی کہ ہر ماہ گراس روٹ لیول پر دو ایونٹس کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں