گ*نیو کراچی ٹاؤن میں افسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد۔

۱نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے عید الضحیٰ آلائش آپریشن کامیاب ہوا۔ ّعید الضحیٰ کے موقع پر آلائش آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و ملازمین کو خراج تحسین۔ ٰاہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔چیئرمین محمد یوسف

منگل 25 جون 2024 22:00

Xکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) : نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے عید الضحیٰ آلائش آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔عید الضحیٰ کے موقع پر آلائش آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالایات کا اظہار چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عید الضحیٰ کے موقع پر آلائش آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم اسنادسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔اس موقع پروائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مٴْشتاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیوکراچی خالد شیخ، ایکس ای این بی اینڈ آر فیصل صغیر،محکمہ ای ایم اینڈ ڈی کے واجد،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈائریکٹر انکروچمنٹ عبیدالرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز سعید،پبلک ریلیشن آفیسرعقیل اختر و دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعدادموجود تھی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے افسران و ملازمین نے عید الضحیٰ کے موقع اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے پورا کرکے بہترین مثال قائم کی ہے اور آگے بھی انشائ اللہ بہترین حکمت عملی اور محکموں کے تعاون سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی کی تمام یونین کمیٹیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور اراکین یونین کمیٹی بھی عوامی خدمت کے لئے شانہ با شانہ موجود رہے اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں متعلقہ محکموں کو علاقے میں موجود صورتحال سے آگاہی فراہم کی میں یوسی چیئرمیز اور اٴْن کی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور الحمداللہ عید الضحیٰ کے موقع پر آلائش آپریشن وقت مقرر پر پورا کرکے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم عوام کا درد اور اٴْن کے مسائل کو باخوبی سمجھتے ہیں اور اسی سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے زریعے نیو کراچی ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوامی مسائل کو بھی سٴْن رہے ہیں اور متعلقہ محکموں کے زریعے مسائل کے حل کے لئے اقدامات بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ،محرم الحرام،12 ربیع اول،شب بر?ت،کرسمس یا کوئی اور تہوار ہو نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ بلا تفریق رنگ و نسل، قومیت و مذہب اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذمہ داران افسران کے آئے دن ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلے کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے صفائی ستھرائی کے کام بہتر طور پر ادا نہیں ہوتے ہیں عید الضحیٰ کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران و ملازمین کی ہر جگہ مدد کی ہے عوامی شکایات کی نشاندہی پر نیو کراچی محکمہ سینی ٹیشن نے اپنی مشینری اور افرادی قوت کے زریعے کاروائی کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا۔تقریب کے آخر میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ عید الضحیٰ کے موقع پر بہترین خدمات پیش کرنے پر افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں