گلستان جوہر بلاک تھری اے میں پانی کی شدید قلت

واٹر بورڈ علاقے میں پینے کے پانی کی لائنیں ڈالے،سماجی رہنمالئیق احمد

جمعرات 27 جون 2024 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) پینے کے پانی کی شدید قلت نے پینے کے پانی کی شدید قلت نے شہر کے ایک بڑے علاقے گلستان جوہر بلاک تھری اے رہائشیوں کا جینا دوبھر کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے بلاک تھری اے میں جہاں بجلی کا بحران بدترین شکل اختیار کرچکا ہے وہیں پینے کے پانی کی شدید قلت سے رہائشی بوند بوند پانی کو ترسے ہوئے ہیں۔

علاقے کے سینئر افراد تاریخ کی سخت ترین گرمی میں پانی کے حصول کیلئے مارے ارے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے سماجی رہنمالئیق احمد نے بتایا کہ بلاک 3-Aمیں کراچی واٹر ا ینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کی لائینیں نہیں ڈالی ہیں جس کی وجہ سے روزانہ ٹینکر کے ذریعہ ہزاروں روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نئے مالی سال2024-25کے صوبائی بجٹ میں واٹر بورڈ کیلئے جو فنڈز مختص کیا ہے اس میں سے ہمارے علاقے میں پینے کے پانی کی لائنیں ڈالی جائیں تاکہ رہائشیوں کو پانی دستیاب ہوسکے۔

علاقے کی رہائشی خاتون قمر جہاں نے بتایا کہ رہائشی ٹینکر کے ذریعہ کئی کئی ہزار روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں،حکومت پینے کے پانی کے بحران پر قابو پائے تاکہ پانی مافیا سے نجات مل سکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں