سرکاری وصولیوں /ڈیوٹیوں / ٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیں 28، 29 اور 30 جون 2024ء کو کھلی رہیں گی

جمعہ 28 جون 2024 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) ٹیکس دہندگان کو متبادل ڈلیوری چینلز (اے ڈی سی) اوور دی کاؤنٹر سہولتوں کے ذریعے سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام بینک 28، 29 اور30 جون 2024ء کو درج ذیل اوقاتِ کار کی پابندی کریں گے۔جمعہ 28 جون 2024ء کو تمام کمرشل بینک صبح 9بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ 29 جون 2024ء بروز ہفتہ، بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، ان کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔

30 جون 2024ء بروز اتوار، بینکوں کی وہ تمام برانچیں جوہفتے کو کھلی رہتی ہیں، ان کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔ ان تین دنوں کے دوران، نفٹ بینکوں کے کاؤنٹرز سے صرف سرکاری وصولیوں اور ادائیگیوں سے متعلق دستاویزات جمعے اور ہفتے کو شام6 بجے جبکہ اتوار کو صبح10 بجے وصول کرے گا۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات کا تصفیہ وصولی کے اگلے روز خصوصی کلئیرنگ کے ذریعے کیا جائے گا اور نفٹ 29 اور 30 جون 2024ء کو دوپہر1 بجے اور یکم جولائی 2024ء کو صبح 10 بجے کلئیرنگ فیٹ فراہم کرے گا۔

یکم جولائی 2024ء کو مالی سال 2023-24ء کی کلوزنگ کے مقصد کے لیے، اسٹیٹ بینک اور پرزم 30 جون 2024ء کی تاریخ کو بطور یومِ کار کھلے رہیں گے۔ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس کے مطابق اپنے سسٹمز میں 29 اور 30 جون، 2024ء کو بطور یومِ کار درج کریں تاکہ مذکورہ شیڈول کے مطابق خصوصی کلیئرنگ انجام دی جاسکے۔ ٹیکس وصولیوں کے التوا کو دور کرنے کے لیے بینک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مذکورہ بالا دفتری اوقات کے دوران سرکاری وصولیوں سے متعلق دی گئی کوئی بھی دستاویز برانچ کاؤنٹرز پر نظر انداز نہ کی جائی اور اسے 30 جون 2024ء کی تاریخ میں مذکورہ خصوصی کلیئرنگ میں شامل کیا جائے۔

مزید یہ کہ، تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیئرنگ سے متعلق اپنی برانچوں کو 28، 29 اور 30 جون2024ء کو اس وقت تک کھلا رکھیں، جو نفٹ کی جانب سے سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں