yغیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اتوار 30 جون 2024 22:00

dکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2024ء) غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز کٹھمنڈو سے شارجہ جا رہی تھی، ایئرلائن کی پرواز کے فضائی میزبان کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، فضائی میزبان کا تعلق مراکش سے ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ فضائی میزبان کی دوران پرواز سانس لینے میں دشواری کے باعث طبیعت بگڑی، پرواز جیسے ہی پاکستانی کی حدود میں داخل ہوئی تو کپتان نے فوری طور پر طیارے کا رخ رحیم یار خان سے کراچی کی طرف موڑ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کے فضائی میزبان کو سی اے اے کے ڈاکٹرز نے چیک کیا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر غیر ملکی فضائی میزبان کو سٹیڈیم روڈ پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں