1حیسکو ،سیپکواور کے الیکٹرک عوام کو رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اقدامات سے میڈیا کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرے۔ناصر حسین شاہ، سعید غنی

منگل 2 جولائی 2024 20:00

}کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2024ء) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں محرم الحرام کے دنوں میں بجلی سے متعلق مسائل کے حوالے سے علماء کرام کے ساتھ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ حیسکو ،سیپکو اور کے الیکٹرک یکم محرم سے 12 محرم تک مغرب تا صبح فجر تک مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں حیسکو ،سیپکواور کے الیکٹرک کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

اجلاس میں سیکریٹری توانائی مصدق احمد خان ،کمشنر کراچی سید حسن نقوی ،سید محمد تقی، سید شبر رضا، غفران مجتبی، سید عباس حیدر زیدی ،سید علی عرفان عابدی ناظم اعلی رضوی ،کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے اعلی افسران نے شرکت کی ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو رات کے اوقات میں رات 12 سے صبح چھ کے درمیان لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے حیسکو اور سیپکو اور کے الیکٹرک روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کرے اور شام کے پیک اورز میں کمی کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر انہیں بھیجی جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پیک آورز میں کمی کر کے اور رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ سکھ اور چین کی نیند سو سکیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 10،9،8محرم الحرام کے دن مکمل لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک نے بھی اس سلسلے میں مکمل تعاون کے یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں