رؤف حسن خود ایک دن بھی جیل گئے نہ کسی تحریک کا حصہ بنے،عمران اسماعیل

جو پیسے لے کر ترجمان بنے بیٹھے ہوں وہ ہماری کہانی کیا سنائیں گے،سابق گورنر سندھ کا ردعمل

جمعرات 4 جولائی 2024 19:34

رؤف حسن خود ایک دن بھی جیل گئے نہ کسی تحریک کا حصہ بنے،عمران اسماعیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ترجمان رؤف حسن کے بیان پر سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ رؤف حسن خود ایک دن بھی جیل گئے نہ کسی تحریک کا حصہ بنے، جو پیسے لے کر ترجمان بنے بیٹھے ہوں وہ ہماری کہانی کیا سنائیں گے، ان کو ہمارا اتنا خوف کیوں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں