میں نے اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے،مہوش حیات

میرے شریک حیات کیلئے یہ ضروری نہیں گورا چٹا ہوبس وہ سمجھدار ہواوراس کا دراز قد ہو اب تک مجھے کوئی ایسا شخص ملا ہی نہیں جس کیساتھ میں اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر سکوں

جمعہ 28 جون 2024 12:32

میں نے اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے،مہوش حیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک شریک حیات میں پائی جانے والی خصوصیات بتادیں۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت شادی سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے ابھی تک شادی کیوں نہیں جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ میں نے چھوٹی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا اور ہمیشہ اپنے کیریئر پر توجہ دی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اب تک مجھے کوئی ایسا شخص ملا ہی نہیں جس کیساتھ میں اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر سکوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے یا رشتہ بنانے سے پہلے یہ سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنے حساب سے ہی مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

مہوش نے کہا کہ میں نے اپنے پسندیدہ شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس سے میں شادی کرتی۔اپنے شریک حیات میں پائی جانیوالی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک خاکہ تیار کر رکھا ہے جس کے مطابق میرے شریک حیات کیلئے یہ ضروری نہیں کہ وہ گورا چٹا ہو بلکہ یہ ضروری ہے کہ سمجھدار ہو، دراز قد ہو اور مختصراًً یہ کہ اچھی مردانہ وجاہت کا حامل شخص ہو۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں