ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں جاری ہیں،اے ڈی سی

جمعہ 21 جون 2024 14:43

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2024ء) ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں جاری ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کشننر ریونیو عبداستار خان نے ہیڈ سدھنائی اور جے بند تلمبہ کا دورہ کرکے پانی کی آمد،اخراج بارے افسران انہار سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جے بند تلمبہ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔اے ڈی سی آر نے اس موقع پر کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تمام پیشگی تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلڈ بندوں پر کوئی تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک اپنے پاس ادویات کا وافر سٹاک رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں