خانیوال، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے 31 کے پی آئیز متعارف کرا دیئے گئے

ہفتہ 22 جون 2024 19:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے 31 کے پی آئز متعارف کرادیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کے پی آئی پرفارمنس انڈیکیٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ شروع کردی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ پرفارمنس انڈیکیٹرز کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نان روٹی کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی،ذخیرہ اندوزوں گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کیلئے عملی اقدامات کیےجائیں،نکاسی آب مسائل کے خاتمہ،تجاوزات کیخلاف مہم،خراب سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی،پارکوں کی حالت سنوارنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مراکز صحت، ترقیاتی سکیموں کی مسلسل انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کی جائے، سکول اور ہیلتھ کونسلز کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں میرج ایکٹ کے نفاذ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، آوارہ کتوں کی تلفی،قبرستانوں کی صفائی ، گٹروں کے ٹوٹے ڈھکنوں کی تبدیلی، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی بارے عملی اقدامات کئے جائیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو زائد کرایہ واپس کرایا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں