دنیا بھر میں تشدد کے خلاف عالمی دن26جون بدھ کو منایا جائے گا

پیر 24 جون 2024 22:59

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے خلاف عالمی دن26جون بدھ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدتشدد سے متاثرہ افراد کی بحالی ،انصاف کی فراہمی اورانسانوں پرتشدد کے خاتمے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے حقوق انسانی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نسل انسانی پر تشدد جیسے جرم پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے اس کے خاتمے پر زور دیں گے۔

دنیا بھر میں انسانوں پر تشددکے خاتمے کا عالمی دن پہلی مرتبہ26جون 1998ء کو منایا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق تشدد کے واقعات انسانی حقوق کی پامالیوں میں سب سے نمایاں ہیں جس سے لاکھوں خاندان متاثر ہیں پاکستان میں انسانوں پر تشدد میں محکمہ پولیس سب سے نمایاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں