تھانہ سرائے سدھو پولیس کا ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن،207 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

منگل 25 جون 2024 22:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) تھانہ سرائے سدھو پولیس نے ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے20 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخانیوال اسماعیل کھاڑک کی سربراہی میں تھانہ سرائے سدھو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شعیب عرف شعبی ہراج ڈکیت گینگ، عرفان عرف سنی سنڈا ڈکیت گینگ اور سلطان عرف سلی ہتار مویشی چور گینگ کے 7 سرگرم افراد کو گرفتار کرکے9 موٹرسائیکلز، 2گائے ، ایک بچھڑ، اسلحہ ا اور 4لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی۔

ملزمان اسلحہ کے زور پر لوگوں سے موٹر سائیکلز اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکلز ، نقدی اور جانور مدعیان کے حوالے کردیئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نےبہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو ذیشان گل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں