حکومت پنجاب ضلع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر خانیوال

جمعہ 28 جون 2024 22:30

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرتین ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مکمل ہونے والے منصوبے سپیشل برانچ،صنعت زار دفاتر کی عمارتوں کا معائنہ کیا اورجلد متعلقہ محکموں کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمٰن،ایکسئین بلڈنگز نے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ محمد علی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت پنجاب ضلع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے،منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی کو معیاری بنایا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں