مئی میں ایک لاکھ 18 ہزار 811 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں

اٹلس ہونڈا کی سب سے زیادہ ایک لاکھ 3 ہزار 297 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں

ہفتہ 22 جون 2024 17:52

مئی میں ایک لاکھ 18 ہزار 811 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2024ء) گزشتہ ماہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں اٹلس ہونڈا کمپنی پہلے نمبر پر رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2024 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 18 ہزار 811 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں جس میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلیں اٹلس ہونڈا کی تھیں جن کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 297 تھی۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر مقامی سطح پر تیار کی جانے والی یونائیٹڈ موٹر سائیکل کا رہا جس نے ملک بھر میں مئی 2024 میں اپنے 9 ہزار 131 یونٹس فروخت کئے۔سوزوکی کی 1696 ، روڈ پرنس 1429، یاماہا کی 400 موٹر سائیکلیں فروخت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں