پنجاب یونیورسٹی شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام تھیسز نمائش کا انعقاد

جمعرات 4 جولائی 2024 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ طلبائوطالبات نے متاثرکن تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے شعبہ ٹیکسٹائل میںجو نئے خیالات متعارف کرائے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن کے زیر اہتمام بی ایف اے کے طلبائوطالبات کے رنگارنگ تھیسز نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر ثمینہ نسیم، انچارج شعبہ ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈاکٹر اسنا مبشرہ، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔ تھیسز نمائش میں طلباء و طالبات نے مختلف قدرتی اشیا ء کوکپڑوں میں استعمال کیااورپاک چین دوستی اور ثقافت پر متعددفن پارے بھی تخلیق کئے۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ طلبائوطالبات نے قدرتی عناصر کو ٹیکسٹائل کے شعبے میں خوبصورتی سے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات اور ثقافت پر فن پارے مسحورکن ہیں۔شرکاء نے طلباء کے فن پاروں کو دلکش قرار دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں