وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں کی تیاری کے لئے ہال کا افتتاح کردیا

جمعرات 4 جولائی 2024 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے شعبہ امور طلباء میں طلبائوطالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کی تیاری کے لئے تزین شدہ ہال کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، فیکلٹی ممبران اور طلباء و ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلبائوطالبات بہت باصلاحیت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہال سے طلباء کو مقابلوں کی تیاری میں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے طلبائوطالبات کو کم وسائل کے باجود بہترین نتائج دینے پرڈائریکٹر شعبہ امور طلباء ڈاکٹر محمد علی کلاسرا کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 70سیٹوں پر مشتمل ہال سے طلبائوطالبات کو قرآت، نعت ، مضمون نویسی، تقریر، ڈرامہ ، مکالمہ ، نظم وغزل سمیت ہم نصابی مقابلوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں