ایف آئی اے کا شیخوپورہ میں گودام پر چھاپہ، 43ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد

اتوار 9 جون 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2024ء) ایف آئی اے اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے کسٹمز حکام کے ہمراہ شیخو پورہ میں کارروائی کر کے غازی بائی پاس کے قریب گودام سے 43ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور سے ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گودام سیل کرکے ضبط شدہ ایرانی ڈیزل کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اسمگل شدہ ڈیزل کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں