(ن)لیگ کاجو سندھ میں شیئر ہے وہ ان کو ضرور ملے گا‘ سردار سلیم حیدر خان

پنجاب میں پی پی ،(ن)کے پارلیمانی ارکان کی جلد میٹنگ ہوگی جس میں معاملات طے ہوجائینگے‘ گورنر پنجاب گورنر کاایس او ایس ویلیج کا دورہ ، بچوں کو گورنر ہائوس کے دورے کی دعوت دی ،10لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان

بدھ 19 جون 2024 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی محبت اور اپنائیت سے پنجاب اور وفاق کے حوالے سے بات کی،اتحادی حکومت کا پہلا بجٹ تھا،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں کچھ گلے شکوے ہیں جو فاصلہ ہے امید ہے وہ بات چیت سے دور ہو جائے گا ،(ن)لیگ کاجو سندھ میں شیئر ہے وہ ان کو ضرور ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے عید الاضحی پر ایس او ایس ویلج کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ایس او ایس ویلج میں رہائش پذیر بچوں سے عید ملے اور انہیں تحائف دئیے ۔ گورنر پنجاب نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں،آپ نے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،میں ہر عید پر آپ سے ملنے کے لیے آتا رہوں گا،تمام بچوں کو دعوت دیتا ہوں آپ گورنر ہائوس کا دورہ کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہماری تین میٹنگز ہو چکی ہے،امید کرتا ہوں کہ کولیشن اچھی ورکنگ ریلیشن شپ میں تبدیل ہوجائے گی،پیپلز پارٹی کے وفاق میںتحفظات تقریباً دور ہوچکے ہیں پنجاب میں بھی معاملات حل ہوجائیں گے ،پیپلز پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوںکو لے کر پانچ سال حکومت کامیابی سے چلائی،سندھ میں مسلم لیگ (ن)کے ساتھ فارمولا طے ہے، جوان کا شیئر ہے وہ ضرور ملے گا۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ سولہ ماہ کا تجربہ اچھا نہیں تھا ،آج ان سولہ ماہ کے لیے سخت الفاظ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ایک اچھی میٹنگ ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بجٹ پر میری میٹنگ ہونا ضروری نہیںتھا ،پارلیمانی پارٹی کی ملاقات ضروری تھی،جلد پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے پارلیمانی ارکان کی میٹنگ ہوگی جس میں معاملات طے ہوجائیں گے۔ گورنر پنجاب ایس او ایس ویلیج کے بچوں کیلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں