حبا بخاری نے شوہر کو اپنا ’’بے بی‘‘ قرار دیدیا

اداکارہ کی جانب سے بے تکے سوال کا انتہائی پرسکون ہو کر مزاحیہ انداز میں جواب دینا مداحوں کو بھا گیا

اتوار 23 جون 2024 10:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے اپنے شوہر کو اپنا "بے بی" قرار دے دیا۔حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے سوال و جواب کے سیشن میں اداکارہ حبا بخاری نے اپنی سٹوری میں پرستاروں کے مختلف سوالات کے جواب دیئے تاہم ایک جواب ایسا تھا جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے رکھے جانے والے سوال و جواب کے دلچسپ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہآپ کے کتنے بچے ہیں ۔مداح کے سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ فی الحال تو میرے شوہر ہی میرے لیے کسی بچے سے کم نہیں ہیں وہی میرے اکلوتے بے بی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے بے تکے سوال کا انتہائی پرسکون ہو کر مزاحیہ انداز میں جواب دینا مداحوں کو بھا گیا، مداح اداکارہ کی حاضر جوابی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں