افسران دفاتر میں ملازمین کی بروقت حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضری پر 3 افسران کو شوکاز جاری

گندم سے بنی اشیاء ضروریہ کے تمام برانڈز کی مارکیٹ قیمتوں پر نظر رکھی جائے‘ سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا

اتوار 23 جون 2024 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2024ء) سیکرٹری خوراک پنجاب معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر فوڈ، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈویژنل ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری فوڈ پنجاب نے دفاتر میں افسران و ملازمین کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئیغیر حاضر 3 افسران کو شوکاز جاری کرنے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ افسران فیلڈ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ گندم سے بنی اشیاء ضروریہ کے تمام برانڈز کی مارکیٹ قیمتوں بارے رپورٹ جمع کروائی جائے۔ سیکرٹری فوڈ کا مزید کہنا تھا کہ سستی گندم اور آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے مارکیٹ میں آنیوالے آٹا تھیلوں کا وزن مکمل اور معیار بہترین ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت کی کہ فلورملز پر موجود آٹے کا معیار، صفائی اور سٹوریج کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ غیر معیاری سٹوریج اور کم وزن آٹا کے تھیلے فروخت کرنیوالی فلور ملز کیخلاف کارروائی کی جائے۔اسی طرح صوبہ بھر میں موجود گندم سٹاک کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔تمام سنٹرز پر گندم سٹاک کو موسمی و دیگر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں