اپوزیشن کے پاس گالم گلوچ اورنعرے بازی کے سوا کچھ نہیں،مریم نواز
اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے شکست دیں گے یہ جتنا بھی شور کرلیں ان کی مجبوری ہے ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، 100 دن میں صوبائی حکومت نے جتنے کام کئے ہیں، انہیں ایک تقریر میں سمیٹنا ممکن نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا اسمبلی میں خطاب
فیصل علوی جمعہ 28 جون 2024 14:29
(جاری ہے)
گالی گلوچ، نعرہ بازی اور شورمچانا یہ ازل سے کرتے آئے ہیں۔
اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 100 دن میں صوبائی حکومت نے جتنے کام کئے ہیں، انہیں ایک تقریر میں سمیٹنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ حکومت پنجاب کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں۔اپوزیشن والے میرے بھائی، بہن ہیں میں جانتی ہوں کہ ان میں سے بہت بڑی تعداد محب وطن پاکستانیوں کی ہے اس بار پنجاب کے عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگا اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس بجٹ سے ان کے دل میں خوشی ہوگی کہ پنجاب کی عوام پر پہلی بار زیرو ٹیکس لگا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ میں نے حلف کے بعد پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لیے اس حکومت کو چلانا دہرا چیلنجنگ ہوگا کیوں کہ یہاں پر نواز شریف اور شہباز شریف جیسے وزرائے اعلیٰ رہے ہیں جنہوں نے اپنی خدمت سے پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایت یہ رہی ہے کہ حکومتیں پہلے 100 دن مکمل کرنے کے بعد آئندہ کی پلاننگ کا اعلان کرتی ہیں مگر اپنے پہلے 100 دن میں عوامی خدمت کے وہ تمام کام کرکے یہاں آئے ہیں جن کا ہم نے وعدہ کیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ تین ماہ کی کارکردگی کے بعد پی ٹی ا?ئی نے اخبارات میں اشتہار دیا تھا۔ وہ خدمت میں نہیںانتقام لینے ،نااہلی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف تھے۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے اے سی اتروانے میں مصروف تھے۔ میں فخر سے کہنا چاہتی ہوں کہ نواز شریف وہ لیڈر ہے جس نے کہا کہ عمران خان کے سیل میں اگر ایک اے سی لگا ہے تو دوسرا بھی لگا دومجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں سہولت بھلے مل جائے۔ دیسی مرغی ملے یا ان کو ایکسرسائز کی مشینیں مل جائیں۔ ہماری طرف سے کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو منصوبے پیش کئے ہیں ان پر عملدرآمد آج بجٹ کی منظوری کے بعد شروع ہو جائے گا۔ نوجوانوں کی بات ہوتی ہے پاکستان اور پنجاب کی تاریخ میں اتنی ینگ اور پڑھی لکھی کابینہ کبھی کسی نے نہیں دی ہو گی جو یہاں بیٹھی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا نہیں ہے۔آج جو وعدہ کرکے جائیں گے اسے ایک سال کے اندر پورا کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شرم اور حیا ان کو اس وقت کرنی چاہیے تھی، جب یہ اپنے ملک پر حملہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جتنا پیسا ہم صحت اور تعلیم پر لگانے جا رہے ہیں، اس کی مثال بھی ماضی میں نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی میں آج بہت حد تک کمی ہو چکی ہے، عوام نے اپوزیشن کی نااہلی کے برسوں بعد سکون کا سانس لیا ہے۔آٹا، روٹی، چینی، گھی، سبزیاں، بیکری کی مصنوعات سب سستی ہو چکی ہیں۔ ہسپتالوں میں مفت دوائی دوبارہ ملنا شروع ہو گئی ہے، جو انہوں نے بند کر دی تھی۔ مجھے وہ پنجاب ملا ہے، جہاں کرپشن میں لتھڑے ہوئے لوگ ہیں، جہاں پر رشوت کے بغیر کوئی فائل آگے نہیں بڑھتی تھی۔ میں معزز ایوان کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ پچھلی نااہلی کا رونا نہیں روں گی، میں 100 دن کی کارکردگی عوام کے پاس لائی ہوں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینئر وزیر کی بااثر افراد کی جانب سے غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کے واقعے کی مذمت
بارش کے بعد فیڈرز کی عدم بحالی پر لیسکو کے 3 افسران معطل
mپی ٹی آئی کی بھی خواہش ہے مارشل لا ء لگ جائی: شہلا رضا
[آج سے مون سون کی بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی
-حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات تسلیم کرنے اور چاپلوسی کی انتہا کر دی : لیاقت بلوچ
ٍگیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 32 گیس کنکشنزمنقطع، 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے
ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔سی ای او ریلوے
جھوٹا پرچہ اور تخفیف جرم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز
محکمہ خوراک کی صوبہ بھر میں 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی آف پاکستان کے وفد کی ملاقات، نرسنگ شعبہ کی ..
پنجاب میں دستک پروگرام کیلئے نمائندوں کی رجسٹریشن شروع
پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کیلئے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پٹرول 7 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹرمہنگا
-
ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔سی ای او ریلوے
-
فارن فنڈنگ کیس کو بھی فل کورٹ میں زیر سماعت لانے کی درخواست دائر کریں گے، اکبر ایس بابر کا اعلان
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا سربراہ جے یو آئی ف کی پریس کانفرنس پر ردعمل
-
پنجاب میں دستک پروگرام کیلئے نمائندوں کی رجسٹریشن شروع
-
لاہور،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں (آج)سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی
-
عام انتخابات مسترد، اسٹیبلشمنٹ الیکشن میں مداخلت سے باز رہے، قوم کو ووٹ کا حق دیا جائے، مولانا فضل الرحمان
-
رد الفساد آپریشن تک جتنے آپریشن ہوئے دہشتگردی کی شرح 10 فیصد زیادہ ہوگئی، مولانا فضل الرحمان
-
پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا تاجروں کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان
-
ٌ خیبرپختونخوا کا خزانہ مالی سال 2023-24 کے اختتام پر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، مزمل اسلم
-
آڈیو لیکس کیس، چیئرمین پی ٹی اے اور ممبران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری