وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر مفادِ عامہ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خصوصی اقدامات

فیلڈ آپریشنز کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے گزشتہ 6ماہ میں 12 منفرد پروگرامز متعارف فریضہ حج کی ادائیگی اچھی صحت کیساتھ،حاجیوں کے لیے نیوٹریشن گائیڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نگہبان رمضان پیکج میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے تقسیم ہونے والے راشن کی مسلسل چیکنگ کو یقینی بنایا‘عاصم جاوید

منگل 2 جولائی 2024 19:23

وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر مفادِ عامہ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خصوصی اقدامات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر مفادِ عامہ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔فیلڈ آپریشنز کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے گزشتہ 6ماہ میں 12 منفرد پروگرامز متعارف کروا دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی اچھی صحت کیساتھ، حاجیوں کے لیے نیوٹریشن گائیڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں قائم حج کیمپس حاجیوں کو نیوٹریشن کٹس،غذائی چارٹ،ہدایت نامے اور فری ٹیسٹ کیے گئے۔نگہبان رمضان پیکج میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے تقسیم ہونے والے راشن کی مسلسل چیکنگ کو یقینی بنایا۔وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر رمضان پروگرام میں 99.7 فیصد خالص اور غذائیت سے بھرپور اشیاء فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سحر و افطار کے لیے غذائیت سے بھرپور آسان تراکیب پر مشتمل صحت افزاء مینو متعارف کروایا گیا۔

مزید برآں گوشت کہاں سے آتا ہے، معیاری ہے بھی یا نہیں، گوشت کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔وزیراعلی پنجاب کے حکم پر بیکری مصنوعات میں کمی اور عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا۔ عاصم جاوید کا کہنا تھا عام آدمی کی خوراک کو معیاری بنانے،خواتین اوربچوں کی اچھی صحت کے لیے خصوصی نیوٹریشن گائیڈ پروگرامز متعارف کروائے گئے۔

ایٹ سیفی وومین کیمپین میں خواتین کی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپورخوراک کھانے کی ٹریننگ کا آغازکیا گیا۔عام آدمی کی خوراک کو بہتر بنانے کے لیے EEat Safe Foodپروگرام متعارف کروایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا عام آدمی کی خوراک کو محفوظ بنانے کے لیے گلی محلوں میں موجود ٹھیلوں، ڈھابوں، ریڑی بانوں کی چیکنگ کی گئی۔ علاوہ اشیں بچوں کی اچھی صحت کے لیے منفرد پروگرام ایٹ سیف کڈزکیمپین Eat Safe Kids Campaign کا آغاز کیا گیا جس میں سکولوں میں غذائی آگاہی کے لیے فود لٹریچر کی فراہمی کیساتھ ساتھ کارٹون سیریز بھی متعارف کروائی گئی۔

ڈی جی فوڈ نے کہا دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک ٹریسیبیلٹی نظام متعارف کروا کر دودھ کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا گیا اور اس کے علاوہ تحفظ ماحول کے لیے خصوصی اقدامات میں فوڈپوائنٹس پر اضافی کھانے کوضائع ہونے سے بچانے اور ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔پلاسٹک بوتلوں کو دوبارہ ری سائیکل کرنے کے متعلق بھی جامع لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر کا افتتاح کر کے مکمل فعال کر دیا گیا اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مضرصحت کیمیکل کیلشم کاربائیڈسے آم پکانے کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔صوبہ بھر میں ممنوعہ اجزاء پر مکمل پابندی عائد ہے اور جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔عوام الناس تک معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے ویژن صحت مند پنجاب کے مشن کی تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں