سانحہ مستونگ کیخلاف نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 اکتوبر 2023 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2023ء) سانحہ مستونگ کیخلاف نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام مصری شاہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مولانا مفتی ندیم قمر حنفی نے کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کیلئے حکومت خصوصی پیکیج کااعلان کرے۔

(جاری ہے)

سانحہ مستونگ کے ماسٹرمائنڈ اورسولت کاروں کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مفتی ندیم قمر حنفی نے کہاکہ سانحہ مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کے داد رسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ میلاد النبی کے جلوس کے لیے نکلنے والوں پر دھماکہ کرنا بدترین دہشت گردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں