کمشنر لاہور زید بن مقصود کے افسران کے ہمراہ شہر کے دورے ، صفائی کیمپس کا جائزہ

بدھ 19 جون 2024 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے افسران کے ہمراہ شہر کے دورے کیے۔سی ای او بابر صاحبدین ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آلائشوں سے پاک،صاف لاہور۔ نماز عید کے فوراً بعد انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہو گئی۔ صفائی کیمپس جائزہ کیلئے کمشنر لاہور کا فورٹ روڈ، دہلی دروازہ، استنبول چوک اور چیرنگ کراس کا دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے آلائشوں والے بائیو ڈیگریڈایبلز بیگز شہریوں میں تقسیم کیے۔ تقسیم شدہ بیگز کا ریکارڈ چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے شہر میں قائم صفائی کیمپس سے شہریوں میں صفائی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری قربانی کے بعد آلائشوں کو ویسٹ بیگز میں ڈالیں۔ اپنی گلی اور محلے میں صفائی کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے عید کے دن بھی اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف اہلکاروں میں مٹھائی تقسیم کی۔

سی ای او بابر صاحبدین نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز آلائشیں اٹھانے کے لیے ہر یو سی میں موجود رہے ۔ شہری رکھے گئے کنٹینرز میں آلائشیں بیگز میں ڈال کر رکھیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکر ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایا گیا ، کسی شکایت کی صورت میں 1139پر رابطہ کریں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کے ہمراہ اے ڈی سی آر لاہورعدنان رشید، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی فہد احمد اور اے سی سٹی رائے بابر بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں