وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الاضحی لاہور میں ادا کی

فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اقوام عالم کو مظالم فوری روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، گفتگو

بدھ 19 جون 2024 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الاضحی لاہور میں ادا کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے عزیز و اقارب اور لوگوں سے عید ملی اور عید کی مبارکباد دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی، استحکام، سالمیت، امن اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعاکی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عید الاضحی پر ہم اسرائیلی بربریت کا شکار اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اقوام عالم کو یہ مظالم فوری روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں مستحق بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وطن کے معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں