لیسکو کے عیدپر بلاتعطل بجلی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

بیشتر علاقوں میں شدید گرمی میں بجلی کی بندش کی وجہ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

بدھ 19 جون 2024 15:30

لیسکو کے عیدپر بلاتعطل بجلی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عیدالاضحی پر بلاتعطل بجلی فراہمی کے اعلان کے باوجود بیشتر علاقوں میں شدید گرمی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی اور شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری رہی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی۔دوسری جانب لیسکو کا دعویٰ ہے کہ لیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ۔کچھ مقامات پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔ تکنیکی وجوہات کی بنا پر متاثر ہو نیوالے فیڈرز کو بر وقت ٹھیک کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں