ا*عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں پر ظلم بند کروائی: مفتی مصطفیٰ رضوی

بدھ 19 جون 2024 18:00

Sلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2024ء) لاہور( )مرکزی امیر عالمی جماعت اہلسنت و امیر حزب الاحناف مفتی پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی نے عیدالالضحیٰ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں پر ظلم بند اور اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کروائے۔اس عیدقربان کے موقع پر بھی فلسطینی اور کشمیر لہو لہو ہیں۔

استعماری اور جابر قوتوں نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے محروم کر رکھا ہے۔ ظلم، جبر، قتل و غارت گری اور نسل کشی کے مقابلہ میں اہل فلسطین اور اہل کشمیر کی قربانیاں لازوال ہیں اور ان کی استقامت پوری دنیا کو بیدار کر رہی ہے۔ عیدالالضحیٰ ہمیں اپنی پیاری سے پیاری چیز اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اہل ایمان اپنی نیت اور اعمال اللہ کو راضی کرلیں۔

اتحاد امت سے عالم اسلام بحرانوں، مصیبتوں اور ذلتوں سے نجات پاسکتا ہے۔ امت باہمی اتحاد، باہمی احترام اور درد مشترک کی بنیاد پر تعصبات، نفرتوں، حسد، جھوٹ اور فریب کے بت توڑ دیں۔ عالم اسلام کے حکمران بے حسی، لاتعلقی، مجرمانہ غفلت ترک کریں اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لئے ایمانی جرات کا مظاہرہ کریں۔ اسرائیلی صیہونی کسی کی بات سننے ماننے کے لئے تیار نہیں۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کی نیت خراب ہے۔ عالم اسلام کو اتحاد و یگانگت کی طاقت سے اپنے مسائل خود حل کرنا ہونگے۔ پوری دنیا میں مسلمان عیدالاضحی کے موقع پر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین اور کشمیر کی آزادی، ملکی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں