آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالاضحی کا دن فیلڈ میں گذارا، تحفظ منزل فوسٹر ہوم ، پولیس فلیٹس بھوبتیاں کے دورے

تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں یتیم و بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں ، سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز اور ظل شاہ کے گھر بھی گئے

بدھ 19 جون 2024 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالاضحی کا دن فیلڈ وزٹس میں گذارا، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد آئی جی پنجاب سب سے پہلے تحفظ منزل فوسٹر ہوم پہنچے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عیدالاضحی یتیم اور بے سہارا بچوں کے ہمراہ منائی،آئی جی پنجاب نے بچوں کو عید کی مبارکباد دی، گلے لگایا اور شفقت کا اظہار کیا، ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ منزل فوسٹر ہوم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، انچارج تحفظ منزل نے آئی جی پنجاب کو تحفظ منزل میں قیام پذیر بچوں اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہ کیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم میں بے گھر، بے آسرا اور گمشدہ بچوں اور خواتین کو محفوظ رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تحفظ منزل فوسٹر ہوم اب تک 25 سے زیادہ گم شدہ بچوں اور خواتین کو ان کے ورثا سے ملوا چکا ہے، تحفظ منزل فوسٹر ہوم کی کامیابی کے پیش نظر دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک بڑھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحفظ منزل فوسٹر ہوم کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فلیٹس بھوبتیاں کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے فلیٹس میں رہائش پذیر پولیس اہلکاروں ، انکی فیملیز اور بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ فلیٹس میں رہائش پذیر پولیس اہلکار کی بڑی تعداد گھر والوں سے دور شہریوں کی سکیورٹی میں مصروف ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ عید تہواروں پر اپنے پیاروں سے دور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں مصروف پولیس جوان ہمارا فخر ہیں ، آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایڈمن لاہور کو پولیس فلیٹس بھوبتیاں میں سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہ بھوبتیاں فلیٹس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لئے فلٹریش پلانٹ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکا عید الاضحی کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، پولیس کمیونیکیشن افسران و سٹاف کو عید کی مبارکباد دی، ایم ڈی سیف سٹی اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے عید کے موقع پر سکیورٹی، دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے کیمروں کی مدد سے امن و امان کی صورتحال،عید سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ، آئی جی پنجاب نے سکیورٹی اور صفائی انتظامات کو براہ راست سیف سٹی سکرین سے خود مانیٹر کیا، آئی جی پنجاب نے سیف سٹی میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور پنجاب ایمرجنسی 15سینٹر کا بھی دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے کہا دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنی خوشیوں کو قربان کرنے والے فورس کے ہر جوان کو میرا سلام ہے ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الاضحی کے روز ظل شاہ کے گھر کا دورہ بھی کیا ، ایس پی اقبال ٹان سلمان لیاقت، سینئر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب کی ظل شاہ کی والدہ، دیگر اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کی، عید کی مبارک باد دی، ڈاکٹر عثمان انور کی ظل شاہ کے بھائیوں و دیگر اہل خانہ سے گفتگو، خیریت دریافت کی، آئی جی پنجاب نے ظل شاہ فیملی کے بچوں کو گلے لگایا، شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ظل شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹنے آیا ہوں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں